پنگریو( نامہ نگار) پنگریوکی نواحی دیہہ بوہری سے تعلق رکھنے والے شیدی برادری کے افراد نے زرعی زمین کے تنازعہ پرقتل ہونے والے عبدالستارشیدی کے قاتلوں کی گرفتاری اورزمین پرقبضے کے خلاف پریس کلب پنگریوکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااوردھرنادیا۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کے نمائندوں عبدالعزیزشیدی ، غلام حسین شیدی، محمدرمضان شیدی، سماجی رہنمامحبوب کھوسو اور دیگرنے کہاکہ آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے افرادنے ہماری اکتیس ایکڑ زرعی زمین پرقبضہ کررکھاہے اورہمارے نوجوان عبدالستارشیدی کوچندسال قبل قتل کردیاتھاجبکہ ہماری زمین کاپانی بندکررکھاہے پنگریوپولیس آرائیں برادری کے افرادکے خلاف کاروائی نہیں کررہی پولیس کی پشت پناہی ہونے کے باعث آرائیں برادری کے افرادہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پرنعرے بازی بھی کی احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پرنعرے بازی بھی کی۔