چھوٹے تاجر پرسیلز پوائنٹ ڈیوائس کے سوا کوئی دوسرا ٹیکس لاگو نہ ہوگا: عابد رضا بودلہ

ملتان (نیوز رپورٹر) چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو عابد رضا بودلہ نے کہا ہے کہ چھوٹا تاجر حساب کتاب نہیں رکھ سکتا اس لیے ایک ہزارمربع فٹ پر سیلز آف پوائنٹ ڈیوائس کا نفاذ کیا گیا اسکے بعد اس تاجر پر دوسرا کوئی ٹیکس لاگو نہ ہو گا اور اگر لگایا بھی گیا تو وہ کنزیومر ادا کرے گا جو تاجر اس کیٹیگری میں نہیں آتا وہ ہمیں بتائے ہمارے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں اب تو تاجر چیئرمین ایف بی آر اور وزیر خزانہ تک رسائی بزریعہ فون رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹری شیخ فیصل سعید نے کہا کہ ہمارا منظور شدہ چیمبر ہے جو خطہ کے چھوٹے تاجروں اور چھوٹی صنعتوں کی نمائندگی کریگا۔ عابد رضا بودلہ نے کہا کہ پوائنٹ آف سیلزپر جو تاجر پورا نہیں اترتا وہ ہمارے پاس آ کر بتائے ہم قوانین کی روشنی میں بتادیں گے اور ہراسمنٹ کے معاملہ پر بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ نہ ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن