جن پور (نامہ نگار ) حکومت کماد کا ریٹ کم از کم تین سو روپے کرے شوگر ملز نومبر کے پہلے ہفتہ میں چلائی جائیں حکومت کماد۔مونجی کے ریٹ کا فوری اعلان کرے ڈیزل پیٹرول کھاد کی قیمتیں بڑھنے سے زمیندار بہت پریشان ہیں ۔ان خیالات کا اظہار کسان فاؤنڈیشن تحصیل لیاقت پور کے صدر سردار حاجی محمد عارف خان گبول نے عمر فاروق خان گبول۔فہد سعید خان گبول کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جی عارف خان گبول نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان زمینداروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کھادوں پر ٹوکن سسٹم کی بجاے ڈائریکٹ سبسڈی کا اعلان کریں ۔