بہاول پور(خبر نگار)سپورٹس کیلنڈر 2021-22کے سلسلے میں گرلزہینڈبال کے مقابلوں جمنیزیم ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں شروع ہو گئے۔ اس سلسلے میں دانش سکول حاصل پور نے پہلے میچ میں صادق گرلز ہائی سکول کو4 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا۔ جبکہ دوسرے میچ میں بہاول پور ریڈ نے صادق گرلز ہائی سکول بہاول پور کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا۔ دانش سکول حاصل پور نے اپوا گرلز ہائی سکول کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔ بوائز ہینڈ بال ٹورنامنٹ میں دانش سکول حاصل پور نے ایس ڈی ہائی سکول بہاول پور کو 3 کے مقابلے میں 4 گو ل سے ہرا دیا۔ گرلز ہینڈ بال مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مقصود الحسن جاوید ڈویژنل سپورٹس آفیسر بہاول پور تھے۔ فائنل میچ کیلئے دانش سکول حاصل پور اور بہاول پور گرین نے کوالیفائی کر لیا۔
گرلزہینڈبالز مقابلے :دانش سکول حاصل پور اور بہاول پور گرین کی فائنل میں رسائی
Sep 29, 2021