ملتان (سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے دل کے عارضے میں مبتلا ساتھی کرکٹر انضمام الحق کیلئے فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم دل کے عارضے میں مبتلا ساتھی کرکٹرانضمام الحق کیلئے فکرمند ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 55 سالہ وسیم اکرم لکھتے ہیں کہ ’’پیارے انضی، تہمارا دل، اتنا پیارا دل، اس کو لگتا ہے نظرلگ گئی ہے، بہت فکرہوئی کہ اتنے پیارے دل والے کو تکلیف ہوئی، وسیم اکرم نے کہا کہ دعا ہے کہ تم ٹھیک ہوکر جلد اپنے پیارے دل سے ہم سب کواسی طرح خوش کروگے جیسا تم ہمیشہ کرتے ہو، پیارے دوست اپنا خوب خیال رکھو، جلد ملتے ہیں‘‘۔
پیارے انضی، لگتا ہے تمہارے پیارے دل کو نظرلگ گئی ہے: وسیم اکرم
Sep 29, 2021