سابق کپتان انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہو گئے ،انجیو پلاسٹی کے بعد گھر منتقل

Sep 29, 2021

ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 92 ورلڈ کپ کے ہیرو انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ سابق کپتان انضمام الحق لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ماہر امراض قلب پروفیسر زبیر اکرم نے انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کرکے انہیں ایک اسٹنٹ ڈالا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق انضمام الحق کی طبیعت اب بہتر ہے جس کے بعد انہیںہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا، انہیں دس روز گھر پر مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔ منیجرطلحہ کے مطابق انضمام پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔

مزیدخبریں