شہباز شریف بے سروپا الزامات میں سر خرو ہو گئے:جمشید ایوب بٹ

Sep 29, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ شہباز شریف بے سروپا اور جھوٹے الزامات میں سر خرو ہو گئے ہیں کرائے کے حکومتی ترجمانوں نے 24گھنٹے منفی پراپیگنڈہ کر کے شریف خاندان کو بد نام کیا عمران خان اور ان کی کابینہ شریف فیملی سے معافی مانگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں شہبا زشریف اور ان کے اہل خانہ کو بدنام کرنا حکمرانوں کا مجرمانہ فعل ہے جس پر انہیں اب معافی مانگنی چاہیے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پنجاب کی بے مثال ترقی کے معمار ہیں اور ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات سنہرے حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں ان کی خدمات کے صلے میں حکمرانوں نے انہیں دن رات بدنام کیا جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام شریف خاندان سے دلی محبت کرتے ہیں اور شریف برادران کو ایک بار پھر حکومت میں دیکھنے کے متمنی ہیں۔

مزیدخبریں