شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمودنے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں بھی لیڈر ہے مسلسل تیسرے سال سے سب سے زیادہ دیکھے اور سنے جانے والے عالمی رہنمائوں میں پہلے نمبر پر ہے وزیراعظم عمران خان نے انتہائی جرات اوربہادری کے ساتھ بھارت کی بطور ریاست دہشتگردی کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے، ہمیں حزب اختلاف سے وزیر اعظم کے خطاب پر پذیرائی کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کا مقدمہ انتہائی دلیری کے ساتھ اقوام عالم کے سامنے پیش کیا ہے، اپنے ایک بیان میں میاں خالد محمود نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی ہے، انہوں نے جس طرح کشمیریوں کے حق خودارادیت کے معاملے کو عالمی فورم پر اٹھایا ہے اس سے مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار ہو گی۔
عمران خان نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا: خالدمحمود
Sep 29, 2021