ہسپتال سے ڈسچارج ‘ہارٹ اٹیک نہیں ہوا: انضمام الحق

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان انضمام الحق اینجیوپلاسٹی کے بعد اسپتال سے فارغ کردیئے تاہم ڈاکٹرزنے 10 روزمکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔ اینجیو پلاسٹی کی گئی اور دل کی شریان میں سٹنٹ ڈالا گیا۔بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ انضمام الحق کی صحتیابی کیلئے بہت سی دعائیں، انضمام الحق ہمیشہ سے گراؤنڈ میں ایک فائٹر رہے ہیں۔ گیٹ ویل سون انضمام۔  وقار یونس نے کہا کہ یہ بندہ شیر دل ہے۔  دعا ہے  تم جلد صحتیاب ہوجاؤ۔  وسیم اکرم نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ انضمام الحق کے پیارے دل کو کسی کی نظر لگ گئی۔ دعا ہے تم ٹھیک ہو کر جلد اپنے پیارے دل سے ہم سب کو اسی طرح خوش کرو گے جیسا تم ہمیشہ کرتے ہو۔  محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے لیجنڈ اور فخرِ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔شعیب ملک نے لکھا کہ انضی بھائی آپ ایک فائٹر ہیں، اللہ آپ کو جلد صحتیاب کرے۔سرفراز احمد نے کہا کہ انشاء اللہ انضمام الحق جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔اظہر علی نے کہا کہ میرے بچپن کے ہیرو انضمام الحق کی جلد صحتیابی کیلئے بہت سی دعائیں ہیں۔انضما م الحق نے کہا کہ ہارٹ اٹیک نہیں ہوا‘دعائیں کرنے پر سب کا شکر گزار ہوں ۔

ای پیپر دی نیشن