لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی منسوخی پر سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی اپنے بورڈ سے ناراض ہوگئے۔ پنیسر کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کو اپنی سوچ سے باہر نکل کر پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے تھا۔اپنے ایک کالم میں سابق انگلش سپنر مونٹی پنیسر نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے پاس دْنیا کو یہ بتانے اور اپنا کردار ادا کرنے کا یہ بہتر ین موقع تھا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔برطانوی خاتون براڈکاسٹر اور نیدرلینڈز کی سابق کرکٹر ایز ابیل نے کالم میں تنقید کی اور کہا کہ انگلش ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی کا نقصان ویمنزکرکٹ کو ہوا۔ مینز ٹیم کی ترجیحات کے باعث ویمنز ٹیم کا دورہ بھی منسوخ کردیاگیا جس کے باعث نقصان ہوا۔ مینز ٹیم کے پاس کرکٹ ہے مگر انگلینڈ ویمنز ٹیم کے پاس 4 ماہ کچھ کرنے کو نہیں ہے۔
اپنی سوچ سے باہر نکل کرانگلینڈ کو دورہ پاکستان کرنا چاہئے تھا: مونٹی پنیسر
Sep 29, 2021