ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ثاقب دلاآویز نے کہا ہے کہ منیارٹی ونگ کے کارکن اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے دورہ جنوبی پنجاب کے سلسلے میں ملتان آمد پر شاندار استقبال کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ ملتان کے زیراہتمام اجلاس سے خطاب میں کیا جس میں ڈسٹرکٹ کونسل منیارٹی صدر وحید اقبال، ڈسٹرکٹ صدر ببلی پہلوان، سعید اختر، جیکب آفتاب ودیگر نے شرکت کی اور اعلان کیا کہ حمزہ شہباز کا ملتان آمد پر منیارٹی کی بڑی تعداد ان کا شاندار استقبال کرے گی۔