خانیوال (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری وماہر قانون چوہدری محمد شاہد اقبال نے کہا ہے کہ مودی سرکار کا یک منظم منصوبہ بندی کے تحت بندوق اور باردو کے زور پر مسلمانوں کو بھارت سے بے دخل کرنے کیلئے ان پر تشدد کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے جاری اجلاس میں بھارت کی حالیہ بربریت اور فسطائیت کیخلاف قرارداد پاس کی جائے حیوانوں کے حقوق کی حفاظت کا درس دینے والے مغربی ملک بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف آواز کیوں نہیں اٹھاتے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔
حیوانوں کے حقوق کا درس دینے والے مغربی ممالک کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف آواز اٹھائیں : شاہد اقبال
Sep 29, 2021