کوٹ ادو (خبرنگار) امیدوار ایم پی اے سردار رشید خان نتکانی نے کہا ہے کہ عالمی مالیتی اداروں کے کڑی شرائط پر حاصل کئے گئے قرض کی ادائیگی کے لئے عوام سے بھاری ٹیکس کی صورت میں وصول کیا جاتا ہے جس سے مہنگائی کا سونامی امڈ آیا ہے۔ ضروریات زندگی کی اشیاء میں ہوشرباء اضافہ نے دیہاڑی دار طبقہ کے لئے مسائل پیدا کردئے ہیں آٹا، دالیں، گھی و دیگر اشیاء خریدنا ناممکن ہوگیا ہے ماہانہ بجلی و گیس کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز کی بھرمار سے کئی گنا زائد بل وصول کئے جارہے ہیں مہنگائی کے اس دور میں سفید پوش طبقہ کا گھریلو بجٹ متاثر ہونے سے ذہنی کوفت میں مبتلا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو ضروریات زندگی کی اشیاء میں پچاس فیصد سبسڈی دینا نہایت ضروری ہے جس سے کافی حد تک بہتری ممکن ہے۔
ہوشربا مہنگائی سے دیہاڑی داڑ طبقہ شدید متاثر‘ رشید خان
Sep 29, 2021