کروناویکسینیشن کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں گے:کمشنر کوئٹہ

Sep 29, 2021

کوئٹہ (اے پی پی) کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کرونا ٹیسٹنگ اور ویکسین کے عمل میں تیزی اور تمام افراد کو ویکسینیشن کرنے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں گے این سی او سی کے مطابق 30 اکتوبر تک ویکسینیشن لگوانے کا عمل مکمل کر لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن  کے حوالے سے  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں انچارج ڈویژنل ٹاسک فورس ڈاکٹر نقیب اللہ نے کمشنر  کو کرونا ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی مجموعی صورتحال پر بریفننگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ، انچارج ڈویژنل ٹاسک فورس، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ڈبلیو ایچ او کے علاوہ ڈاکٹرز اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں