زیارت (نامہ نگار) سیکرٹری ماحولیات عبدالصبور کاکڑ کی زیر صدارت انوائرمنٹل سٹڈی اور پبلک ہیرنگ آف خانی کراس ٹو زیارت اور سنجاوی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری ماحولیات عبدالصبور کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر زیارت عمر لیاقت رندھاوا کو بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری ماحولیات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا روڈ بناتے وقت ٹوارزم کا خاص خیال رکھا جائے،اس سلسلے میں عوام سے بھی رائے لی جائے تاکہ کسی کو شکایت کا موقع نہ مل سکے۔ حکومت ٹوارزم انڈسٹری کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے،سیاحتی مقامات کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے،زیارت سیاحت کے حوالے سے ایک پر فضاء مقام ہے زیارت کے سیاحتی مقامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔