گوجرانوالہ:60 کروڑ سے زائد کے 6 نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ( ڈی ڈی ڈبلیو پی ) کے اجلاس میں گوجرانوالہ‘ گجرات‘ سیالکوٹ اور حافظ آ باد میں 60 کروڑ سے زائد لاگت کے 6 نئے  ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی،  اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حافظ آباد رانا سلیم احمد‘ ڈپٹی کمشنر سیالکو ٹ طاہر فاروق‘ ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر‘ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ رائو تسلیم احمد ‘ ایس ای پبلک ہیلتھ سلمان یوسف‘ ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ ذیشان انور اعوان‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن عظیم اور دیگر نے شرکت کی۔کمشنرنے شرکاء پر زورد یا کہ تمام منصوبوں میں شفافیت اور قواعد کی پابندی کوخاص اہمیت دی جائے،بد عنوانی اور غیر معیاری مٹیریل کی شکایات پر کاروائی ہو گی، ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ رائو تسلیم احمد نے بتایاکہ گجرات میں 15 کرو ڑ کی لاگت سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مختلف یونین کونسلوںمیں پختہ گلیوں‘ نالیوں کی فراہمی کا منصوبہ شروع ہوگا جبکہ حافظ آبادمیں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام 10  کروڑ 40 لاکھ کی لاگت سے پی سی سی ‘ سولنگ‘ ٹف ٹائلز اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا جا رہاہے ۔

ای پیپر دی نیشن