پاکستان:کورونا کی چوتھی لہر مزید 52 افراد کی جان لے گئی،  1560 نئے کیسز رپورٹ

Sep 29, 2021 | 12:05

ویب ڈیسک
پاکستان:کورونا کی چوتھی لہر مزید 52 افراد کی جان لے گئی،  1560 نئے کیسز رپورٹ
پاکستان:کورونا کی چوتھی لہر مزید 52 افراد کی جان لے گئی،  1560 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا زور کم نہ ہوسکا۔ موذی وباء نے 1560 شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پہلے سے متاثرہ 52 افراد زندگیوں سے محروم ہوگئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 836 لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1560 کے نتائج مثبت آئے جبکہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 19ریکارڈ کی گئی دوسری جانب کورونا نے پہلے سے متاثرہ 52افراد کی جان لے لی جبکہ 3948افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔گزشتہ روز کورونا سے 41 افراد جاں بحق جبکہ 14سو متاثر ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک میں 12 سال اوراس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔سربراہ این سی او سی اسد عمر کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکورونا وائرس سے بچانے کیلئے 12 سال واس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اسکولوں میں خصوصی مہم چلائی جائیگی۔
یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاریاں روکنے کے احکامات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پیز کا حکم نامہ جاری کردیاہے۔
صوبے میں موٹر وے پر سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ بسوں، ریل گاڑیوں، ٹیکسی ڈرائیور، ہوم ڈیلیوری سروس والے اسٹاف کے لئے بھی کورونا ویکسی نیشن لازمی ہے اوروہ فوری طورپرویکسی نیشن کرالیں۔

مزیدخبریں