اسلام آباد: کرپٹ لوگ اقتدارمیں آکرقوم کاپیسہ چوری کرتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جھل جاؤ، بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کرپٹ لوگ اقتدارمیں آکرقوم کاپیسہ چوری کرتےہیں۔ ایف آئی اے کو سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن کی تحقیقات کا کہا ہے۔ موٹرویزکی تعمیرمیں جتنا پیسہ چوری ہوا اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو حکومت الیکشن کا سوچتی ہے وہ بلوچستان کیلئے کچھ نہیں کرتی۔ بلوچستان کے سیاسی لوگ بھی قصوروار ہیں جو صرف اپنے حلقے کا سوچتے ہیں۔ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کو فائدہ پہنچائے گی۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے جھل جھاؤبیلہ شاہراہ کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں بدعنوانی کی گئی۔سابق دور میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات کا کہا ہے۔ماضی کی نسبت 20 کروڑ کم لاگت میں شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگ قوم کا پیسہ چوری کرتے ہیں۔ ماضی کی نسبت 20 کروڑ کم لاگت میں شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے۔ن لیگ دور سے سستی سڑکیں بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کے آنے سے قوم کا اصل نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی کامیابی کی وجہ لانگ ٹرم پلاننگ ہے، کوشش ہے پیچھے رہ جانیوالے علاقوں کو اوپر لائیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کو فائدہ پہنچائے گی۔ جو حکومت الیکشن کا سوچتی ہے وہ بلوچستان کیلئے کچھ نہیں کرتی۔ماضی کی نسبت 20 کروڑ کم لاگت میں شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے۔