زندگی کے احساس کیلئے آنکھیں کھلی رکھیں‘ ریما خان

Sep 29, 2021 | 12:37

ویب ڈیسک

 فلمسٹار ریما خان نے زندگی کو ایک افسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کے احساس کیلئے اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔ گزشتہ روز ریما نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس میں ہیل پہنے بھارتی گانے ان دنوں پر سلو موشن ویڈیو میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ریما خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے زندگی کو افسانہ قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ زندگی ایک افسانہ ہے لیکن اگر آپ اسے محسوس کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی آنکھوں کا کھلا ہونا ضروری ہے۔

مزیدخبریں