واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ.نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی اعتراضات مسترد کر د تے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہے، دہشت گردی کے واضح خطرات پاکستان کے پڑوس سے اٹھ رہے ہیں، ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر تنظیمیں سب کیلئے خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خطرات کسی کے بھی مفاد میں نہیں، ہمیں ملکر دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششیں کرنا ہوں گی، پاکستان کو نئے طیارے یا سسٹم فراہم نہیں کئے جارہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ جو فوجی ساز و سامان دیں اس کو بحال رکھنے کیلئے تکنیکی تعاون بھی فراہم کریں، امریکا چاہتا ہے دونوں ممالک تمام مسائل سفارتکاری سے حل کریں۔واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ہے۔ ذمہ داری ہے کہ جسے فوجی سامان فراہم کریں اسے مین ٹیننس بھی دی جائے۔پاکستان کے لئے ڈیل پہلے سے فراہم کردہ طیاروں کی دیکھ بھال کے لئے ہے۔ پاکستان کو نئے طیارے، سسٹم یا نیا اسلحہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام ملک یا اس خطے میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کومضبوط بناتا ہے۔ یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں کہ ان خطرات کوبڑھنے دیا جائے۔ دوستوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کا سامان اور آلات فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔
امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر بھارتی اعتراضات مسترد کردیئے
Sep 29, 2022