اسلام آباد (کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر ایک روپے، انٹر بنک میں ڈالر 232 روپے 12 پیسے کا ہو گیا۔ انٹر بنک میں ڈالر تین روز میں 7.53 روپے سستا ہو گیا۔ قرضوں کے بوجھ میں ایک ہزار 50 ارب روپے کی کمی ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں 234 روپے سے کم ہوئی، 233 روپے کا ہو گیا۔ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کی کمی سے 1624 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1850روپے اور 1586روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملکی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 43ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر ایک لاکھ 23ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 83.10 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41518.23 پوائنٹس سے گھٹ کر 41435.13 پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح57.67پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 15561.93پوائنٹس سے کم ہو کر 15504.26 پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28389.92 پوائنٹس سے کم ہو کر 28347.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 10ارب 24کروڑ 73لاکھ 90ہزار 225روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب 24ارب 6لاکھ 82ہزار 147روپے سے کم ہو کر 68کھرب 13ارب 75کروڑ 32لاکھ 91ہزار 922روپے ہو گیا۔
ڈالر ایک روپے سستا ، سونا 1850روپے تولہ مہنگا ہوگیا
Sep 29, 2022