لاہور ( نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر 25 مئی کو آزادی مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے جسٹس (ر) شبر رضا رضوی کو 25 مئی کے واقعات کی انکوائری کیلئے ون مین ٹربیونل مقرر کیا گیا ہے۔ ون مین ٹربیونل 25 مئی کو ہونے والے واقعات کے حقائق‘ وجوہات‘ واقعات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیکر ذمہ داری کا تعین کرے گا اور ایسے واقعات کے سدباب کیلئے سفارشات پیش کرے گا۔ کوئی بھی شہری 25 مئی کو پیش آنے والے واقعات کے بارے میں ون مین ٹربیونل کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے۔
25 مئی واقعات‘ جسٹس (ر) شبر رضا رضوی پر مشتمل ون مین ٹربیونل مقرر
Sep 29, 2022