زرداری کی صحت میں بہتری  ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش قرار

Sep 29, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) سابق صدر آصف زرداری ضیاء الدین ہسپتال میں زیرعلاج ہیں‘ ان کی صحت میں بہتری آ گئی۔ آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ ڈاکٹرز نے ان ٹیسٹ رپورٹس کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم آصف زرداری کا علاج کر رہی ہے۔ ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔ 

مزیدخبریں