شہباز شریف، آرمی چیف کی محمد بن سلمان کو سعودی وزیر اعظم بننے پر مبارکباد  

اسلام آباد (خبر نگار ‘ خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر محمد بن سلمان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم بننے پر مبار کباد پیش کی۔شہباز شریف نے محمد بن سلمان کے لیے عربی میں تہنیتی پیغام لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر ہونے پر میں اپنے بھائی محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں محمد بن سلمان کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک حرمین الشریفین کے کسٹوڈین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔ڈی جی آئی ایس پی طر کے مطابق آرمی چیف نے شہزاد خالد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر دفاع بننے پر بھی مبارکباد دی،آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی تاریخی برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...