عمران  پرغداری کا مقدمہ چلایا جائے: بختاور  

Sep 29, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے مابین ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد مختلف سیاستدانوں کے بیانات بھی سامنے آرہے ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بھی آڈیو لیک کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بختاور بھٹو نے اپنی پوسٹ میں عمران خان کی مبینہ آڈیو بھی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

مزیدخبریں