بھارت نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان کو نیا چیف آف ڈیفنس سٹاف مقرر کر دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ نیوز) بھارتی حکومت نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان کو بھارت کا نیا چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کی معلومات کے مطابق وہ تینوں افواج کے سربراہ ہونے کے ساتھ بھارتی حکومت کے فوجی معاملات سے وابستہ محکمہ کے سکرٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔ سابق سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر کریش میں موت ہونے کے نو مہینے بعد سے یہ سب سے بڑا فوجی عہدہ خالی تھا، جس کی ذمہ داری اب ریٹائرڈ جنرل انل چوہان کو سونپی گئی ہے۔ انل چوہان کو 1981ء میں ہندوستانی فوج کی 11 گورکھا رائفلز میں کمیشن ملی تھی اور ستمبر 2019ء سے مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف بنے اور مئی 2021ء میں فوج سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...