اسلام آ باد ( خبرنگار) ارکان سینیٹ نے جسٹس(ر)جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد جمع کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ ارکان نے سابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)) جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ارکان نے جاوید اقبال کو ہٹانے کے لئے سینیٹ میں قرارداد بھی پیش کردی ہے جس پر تمام جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کمیشن کی چیئرمین شپ ایک حساس عہدہ ہے، جس شخص پر جنسی ہراسانی کا الزام ہو وہ کمیشن کی سربراہی کیسے کر سکتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے جاوید اقبال کے خلاف الزامات کیلئے پہلے ہی کمیشن بنا رکھا ہے، جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی چیئرمین شپ سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔