راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈ ی کے زیر اہتمام ہونے والے سیکنڈاینول امتحان میٹرک 2022?ء کے تعینات ہونے والے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ،ڈسٹری بیوٹرز، ریذڈنٹ انسپکٹرز اور نگرانوں کے لئے امتحانی امور کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
،پروفیسر ناصر محمود اعوان کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ موبائل فون امتحانی سنٹر میں کوئی شخص کسی صورت نہیں لے کر جا سکتا اور سوالیہ پرچوں والے سیلڈ لفافے کسی صورت پیپر شروع ہونے کے وقت سے پہلے نہیں کھولے جا سکتے کسی امیدوار کو سوالیہ پرچوں والا لفافہ کھل جانے کے بعد سنٹر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی تمام امیدواران کو آدھا گھنٹہ پہلے سنٹر میں پہنچنا ہو گا
سپرنٹنڈنٹ وڈپٹی،ڈسٹری بیوٹرز ریذڈنٹ انسپکٹرز کیلئے تربیتی ورکشاپ
Sep 29, 2022