لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فیبریس مارٹن اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہارکر ایونٹ سے باہرہوگئے۔ ان کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں بلغاریہ کی جوڑی نے شکست دی۔الیگزینڈر ڈونسکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار الیگزینڈر لازاروف پر مشتمل میزبان جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد 6-4، 3-6 اور 8-10 سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
صوفیہ اوپن ٹینس ‘اعصام الحق قریشی کی جوڑی کو ابتدائی رائونڈ میں شکست
Sep 29, 2022