آئندہ سال گندم کی زیادہ پیداوار ملکی فوڈ سیکیورٹی کیلئے اہم  ،سیکرٹری زراعت

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)گندم کی آئندہ فصل کے پیداواری اہداف کو یقینی بنانے کے لئے مارکیٹ میں معیاری زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور کاشتکاروں کو بوائی کے موقع پر فیلڈ سٹاف جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب احمد عزیز تارڑ نے  گندم کی آئندہ فصل سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری زراعت پنجاب نے زیادہ گندم اْگاؤ مہم کی مانیٹرنگ اور پلاننگ کے لئے ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال گندم کی زیادہ پیداوار ملکی فوڈ سیکیورٹی کے لئے نہایت اہم ہے کیونکہ پنجاب گندم کی قریباً75 فیصد ملکی پیداوار والاصوبہ ہے اور امسال دوسرے صوبوں میں سیلاب کی صورتحال کے بعد گندم کی کاشت میں کمی کا امکان ہو سکتا ہے اس لئے ہمارے کاشتکاروں کو زیادہ آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ تاکہ وہ گندم کی کاشت ایک قومی جذبے کے تحت کریں۔

ای پیپر دی نیشن