لاہور (سپیشل رپورٹر) علیگڑھ سکول و کالج مانگا میں اردو انگریزی زبانوں میں مقابلہ تقاریر پرنسپل ادارہ ہذا سکوارڈرن لیڈر (ر) قاسم قاضی کی زیرنگرانی منعقد کیا گیا جس میں منشا قاضی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ مسز فردوس نثار ڈسٹرکٹ چیئرپرسن لیجنڈ وومن لائن کلب لاہور و چیئرپرسن ضامن وومن امپاورمنٹ فاؤنڈیشن نے گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کی۔ تہذیب الاخلاق کی آنریری سیکرٹری جنرل مسز ہمالہ شاہین خالد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مجموعی طور پر علامہ محمد اقبال ہاؤس نے سالانہ تقریری مقابلہ جات کی ٹرافی اپنے نام کی۔ اس تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل علیگڑھ سکول و کالج مانگا نے مہمانوں کی آمد پر تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل ہذا نے مہمانوں کو بتایا کہ جو بچے سالانہ تقریری مقابلوں میں پوزیشن لیتے ہیں ان بچوں کو ضلعی‘ ڈویژنل اور صوبائی مقابلہ جات کے لئے بھی بھیجا جاتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔