غزہ (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ حملے میں 40 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ حملہ جنین کے پناہ گزین کیمپ میں کیا گیا۔ بچوں اور خواتین پر تشدد بھی کیا۔ حملے میںاسرائیل کی درجنوں فوجی گاڑیاں شامل تھیں۔ حملہ بدھ کی صبح 4 بجے کیا گیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق حملے میں احمد الانا‘ عابد ہیزم‘ محمد الوانیہ‘ محمد ابونساء شہید ہو گئے۔ ترجمان الاقصیٰ بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ شہداء میں سے 3 فلسطینی مسلح گروپ کے رکن تھے۔
4 فلسطینی شہید