سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں: عبدالقادر پٹیل

Sep 29, 2022

اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر 16 ہیلتھ کیمپس لگائے جا رہے ہیں۔ خیبر پی کے، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں 47 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پولیو کے خلاف جنگ میں ہمیں کئی کٹھن مراحل کا سامنا ہے حکومت پولیو کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ چودہ مہینے بعد پولیو کیس رپورٹ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا سیلاب زدہ علاقوں میں انٹرنیشنل فیڈریشن اور ہلال احمر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی انسانی خدمات انتہائی قابل ستائش ہیں۔ متاثرین کو خوراک‘ گھریلو ضرورت کا سامان‘ شیلٹرز اور بحالی کی اشد ضرورت ہے اور حکومت اس کی منتظرہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں مصیبت زدہ لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کیلئے عالمی اداروں کا تعاون قابل رشک ہے۔
وزیر قومی صحت

مزیدخبریں