متاثرین میں 53 ارب سے زائد تقسیم‘ سندھ: بیمار خاتون چل بسی

کراچی (این این آئی‘ نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض  ڈائیریا، ڈینگی، ملیریا سمیت دیگر امراض پھیل گئے ہیں جس کے پیش نظر گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 خاتون جاں بحق ہوگئی۔ محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے یکم جولائی سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 340 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 11ہزار177 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یکم جولائی تا آج تک ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے6 لاکھ 60ہزار15 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید11 ہزار 850کیسز رپورٹ ہوئے البتہ یکم جولائی سے آج تک ریلیف کیمپس میں7 لاکھ 26ہزار 487کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملیریا کے مزید 661کیسز اور ڈینگی کے مزید20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ  کے مطابق مجموعی طور پر3.26 ملین  افراد کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ انڈس ہائی وے پر جانوروں کا فضلہ پھینکنے پر لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔ سیلاب متاثرہ 21 لاکھ خاندانوں میں 53 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم ہو چکی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب متاثرہ ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو 4 ارب مل چکے ہیں۔ سندھ کے 14 لاکھ خاندانوں کو 37 ارب روپے مل چکے ہیں۔ خیبر پی کے میں دو لاکھ سے زائد خاندانوں کو 5 ارب روپے مل چکے ہیں۔
سیلاب متاثرین

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...