اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا ٹینڈر کھول دیا۔ حکام ٹی سی پی کے مطابق گندم کی خریداری کے لیے ٹی سی پی کو 2 بولیاں موصول ہوئیں، کراچی پورٹ اور گوادر پورٹ پر درآمدی گندم کی لینڈنگ کاسٹ کی ایویلیوایشن مکمل ہو گئی ہے۔ ٹی سی پی حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم کی کراچی پورٹ پر لینڈنگ کاسٹ 398.92 ڈالر فی ٹن پڑے گی جبکہ گوادر پورٹ پر گندم کی لینڈنگ کاسٹ 409.92 ڈالر فی ٹن پڑے گی۔ حکام ٹی سی پی کا بتانا ہے کہ کراچی پورٹ کی نسبت گوادر پورٹ پر درآمدی گندم مہنگی پڑے گی جبکہ درآمدی گندم کی ٹرانسپورٹ لاگت الگ ہو گی۔
گندم/ ٹینڈر
لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا ٹینڈر کھول دیا گیا‘ 2 بولیاں موصول
Sep 29, 2022