\لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر 25 مئی کے آزادی مارچ کے دوران ن لیگ کے ظلم و بربریت پر ٹربیونل قائم کر دیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو فاشسزم کی انتہا کرنے والے کردار جلد گرفت میں آئیں گے۔ آزادی مارچ کے دوران غنڈہ لیگ نے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کھلی دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہی۔ سب امور قانون اور انصاف کے دائرے میں رہ کر انجام دئیے جا رہے ہیں۔ مشیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آڈیو لیکس سے رجیم چینج آپریشن کے سب کردار نتر کر سامنے آرہے ہیں۔ جیسے جیسے آڈیو لیکس آرہی ہیں کرپٹ ٹولہ ذہنی بیماری اور غلاظت سے ایکسپوزڈ ہوتا جا رہا ہے۔ قوم پہلے بھی رجیم چینج آپریشن کے اغراض و مقاصد جانتی تھی، آڈیو لیکس نے اس پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔کوئی محب وطن عوام کا درد رکھنے والا اتنا کیسے گر سکتا ہے۔ قوم سوال کر رہی ہے۔ ایک اشتہاری منی لانڈرنگ کے بے تاج بادشاہ اسحاق ڈار کو واپس لا کر سیدھا ملکی خزانے پر بٹھا دیا گیا ہے۔
عمر سرفراز
25 مئی کو فاشزم کی انتہا کرنے والے جلد گرفت میں آئیں گے: عمر سرفراز
Sep 29, 2022