ایران پا کستان کو100 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے: سفیر

اسلام آباد (انٹر ویو: فرحان علی) پا کستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ایران میں ہلاک ہونے والی 22سالہ مہساامینی کی ہلاکت پر ان پر تشدد واقعات پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، سپیکر کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکاما ت ہوئے ان تما م تر پرتشدد واقعات کے پیچھے مختلف گروپس اور ممالک نے ایرانی نو جوانوں کو حکومتی املاک کو نقصان پہنچانے حکومت مخالف نعر ے بازی پر اکسایا نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  ایرانی سفیر نے کہا کہ انرجی کسی ملک میںمعیشت کے پہیے کو چلانے میں بنیا دی اہمیت رکھتی ہے اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کو ایک سو میگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے جبکہ ایران نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ اس کو پانچ سو میگاواٹ تک بڑھائے۔ ایران نے گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر ایران نے کام مکمل کر لیا ہے۔ امید ہے کہ پاکستان بھی گیس پائپ لائن کا انفراسٹر کچر جلد از جلد مکمل کرے تاکہ ملک میں انرجی کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات اس کے سطح کے نہیں ہیں جس کی بڑی وجہ امریکی پابندیاں ہیں اور انہی پابندیوںکے باعث دونوں ممالک کے درمیان مؤثر بنکنگ نظام نہیں بن سکا۔ ایرانی سفیر نے پاکستان اور ایران کے درمیان نئے کھولنے والے کراسنگ پوائنٹس سے متعلق بتایا کہ گزشتہ 70سالوں کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان صرف ایک کراسنگ پوائنٹ تھا جبکہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں دونوں ممالک کے درمیان 2نئے کراسنگ پوائنٹ کھلے ہیں اس کے علاوہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارڈر مارکیٹ پشین مڈن کے مقام پر کھلی ہے جبکہ دو بارڈر مارکیٹس کی ابھی تعمیر جاری ہے۔
ایرانی سفیر 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...