لاہور‘ سیالکوٹ (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) تھانہ نواں کوٹ اور سی آئی اے سنٹر سے ملحقہ دارالامان کے گیٹ سے کار سوار 4 افراد 24 سالہ لڑکی کو زبردستی گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عائشہ نامی لڑکی کی چند ہفتے قبل اوکاڑہ میں شہزاد نامی نوجوان سے شادی ہوئی تھی۔ عائشہ اہلخانہ کو بتائے بغیر اوکاڑہ سے لاہور آئی اور اس نے اپنی مرضی سے دارالامان میں پناہ لے لی تھی۔ گزشتہ رات مبارک نامی شخص عدالت کے حکم پر عائشہ کو لینے کے لئے دارالامان پہنچا۔ تو کالے رنگ کی کار پر سوار 4 حملہ آوروں نے وہاں اندھادھند ہوائی فائرنگ کرنا شروع کر دی۔ دوسری طرف ٹاؤن شپ پولیس نے سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔ وقار نامی شخص نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ٹاؤن شپ کے علاقے میں بلایا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا۔ سیالکوٹ تھانہ سبز پیر کے گاؤں کنگرہ میں فرحت شاہین کا 13سالہ بیٹا ایوب علی سکول پڑھنے کیلئے گیا ہوا تھا۔ جہاں پر ملزم زاہد اسے زبردستی کماد کے کھیت میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے فرحت شاہین کی رپورٹ پر زاہد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
زیادتی
دارالامان کے گیٹ سے لڑکی اغوائ‘ ٹاؤن شپ‘ خاتون‘ سیالکوٹ میں لڑکے سے زیادتی
Sep 29, 2022