لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نوشین سرور کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب تعینات کر دیا۔ تقرری کے منتظر محمد ارشد اے ڈی سی جرنل میانوالی تعینات، ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب زبیر احمد اعجاز کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن گجرات تعینات کر دیا۔ اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ شیخوپورہ محمد نذیر کی گریڈ 18میں ترقی، عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت، تقرری کے منتظر محمد نعیم کو ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب تعینات کر دیا۔ ڈپٹی ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن فریحہ تجمل کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب تعینات کر دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کاشف منظور کو تبدیل کر کے ڈپٹی ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن تعینات کر دیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمینٹ پنجاب میں معمور آسما اعجاز کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا۔ جبکہ اختر جاویدکو سیکرٹری قانون و پارلیمانی افیئرز پنجاب تعینات کر دیاگیا، اختر جاوید کو کنٹریکٹ پر 2سال کیلئے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب/ تعیناتیاں
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نوشین سرور ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ تعینات
Sep 29, 2022