ملٹی انڈیکٹیو پروگرام، یورپی یونین پاکستان کو 265 ملین یورو فراہم کرے گی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور یورپی یونین نے سمارٹ ایگریکلچر، اقتصادی ترقی، پائیدار انفراسٹرکچر، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم، موسمیاتی اور سبز ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور صحت جیسے متعدد شعبوں میں کثیر الجہتی ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے پر اتفاق کیا۔ پاکستان یورپی یونین کے مشترکہ کمشن کے ترقیاتی تعاون کے گروپ کا  وزارت اقتصادی امور اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ ذیلی گروپ کے اجلاس کی مشترکہ صدارت برسلز میں قائم یورپی کمشن کے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے نائب سربراہ ایان ہوسکنز اور وزارت اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکرٹری جناب اسلام زیب نے کی۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور پاکستانی عوام کی بحالی اور تعمیر نو میں تعاون پر زور دیتے ہوئے دونوں فریقوں نے موجودہ ترقیاتی تعاون کی سطح پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم کیا۔ یورپی یونین کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے شریک چیئرمین نے کہا کہ "ہم یورپی یونین کی طرف سے کئی دہائیوں سے فراہم کی جانے والی امداد کو سراہتے ہیں اور اس کی بہت قدر کرتے ہیں اور حالیہ موسمیاتی آفت کے دوران یورپی یونین کی فوری امداد کے لیے بہت شکر گزار ہیں"۔ ذیلی گروپ کے اجلاس میں سالانہ ایکشن پلان کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستانی وفد نے جرمن ہم منصبوں کو حکومت کی موجودہ اور منصوبہ بند ترقیاتی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا، جن میں شفافیت، ادارہ جاتی اصلاحات، غربت کے خاتمے، انسانی وسائل کی ترقی اور سبز توانائی پر مضبوط توجہ شامل ہے۔ ملٹی انڈیکیٹیو پروگرام کے تحت یورپی یونین پاکستان کو پہلے تین سالوں کے دوران 265 ملین یورو فراہم کرے گا جس میں گرین انکلوسیو گروتھ، ہیومن کیپیٹل اور گورننس کے شعبوں بشمول قانون کی حکمران اور انسانی حقوق شامل ہیں۔ 
یورپی یونین پاکستان 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...