غذائی معاملات وفاق کے سپرد کئے جائیں، متصادم پالیسیاں خرابی پیدا کر رہیں: فلور ملز ایسوسی ایشن 

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے غذائی معاملات وفاق کے سپرد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ صوبوں کی انفرادی اور متصادم پالیسیاں خرابی کا سبب بن رہی ہیں۔ اس امر کا اظہار گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام میں نومنتخب سنٹرل چئیرمین عاصم رضا احمد نے خطاب کرتے ہوئے کیا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی اشیا کے حوالے سے  فیصلہ سازی وفاقی حکومت کے پاس ہونے سے ملک بھر میں یکساں پالیسی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گندم آٹا کی بین الصوبائی نقل وحمل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ نجی شعبے کو گندم امپورٹ کی اجازت بحران کم کر سکتی ہے۔ فلور ملز کو سرکاری گندم کا یکساں کوٹہ دیا جائے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن محکمہ خوراک کی غنڈہ گردی کسی صوبے میں برداشت نہیں کریں گے۔ دریں اثنا پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن آواز گروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ عاصم رضا پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سنٹرل چیئرمین بن گئے۔ پنجاب برانچ کے چیئرمین افتخار مٹو، ان کے ساتھ حافظ احمد قادر سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں وائس چیئرمین کے 3 عہدوں پر جھنگ سے تعلق رکھنے والے زاہد بلوچ، رحیم یار خان سے وقاص وڑائچ اور اور ڈی جی خان سے خلیل الرحمن لغاری منتخب ہوئے ہیں۔ قیصر رشید کو ایڈیشنل چیئرمین جبکہ مظفر چیمہ کو ڈپٹی چیئرمین بنایا گیا ہے۔ سندھ فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے عہدے پر چوہدری عامر عبداللہ جبکہ خیبر پختونخوا کے چیئرمین کے عہدے پر حاجی اقبال منتخب ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے چیئرمین کے عہدے پر سید ناصر آغا کا انتخاب کیا گیا ہے۔ نومنتخب سنٹرل چیئرمین عاصم رضا نے منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں سمیت فلور ملنگ انڈسٹری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلور ملنگ انڈسٹری اس وقت مشکل وقت سے گذر رہی ہے، ملک میں گندم کی پیداوار کم ہے جبکہ صوبائی حکومتیں بھی محدود سٹاکس کے باعث کم مقدار میں کوٹہ دے رہی ہیں ، نجی شعبے کو نہ تو ملک میں گندم خریدنے دی جاتی ہے اور نہ ہی باہر سے امپورٹ کرنے کی اجازت ہے، اس تمام صورتحال میں تمام حکومتوں اور بیوروکریسی اپنی کوتاہیاں پوشیدہ رکھنے کیلئے ملز کو مورد الزام ٹھہرا دیتی ہیں۔ عاصم رضا نے کہا کہ ہم فلور ملز کیلئے یکساں گندم کوٹہ کی پالیسی لانے کیلئے حکومت سے دلائل پر بات کریں گے۔
غذا ئی معاملات

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...