کراچی(پی پی آئی)ریلوے نے کوئٹہ تفتان بین القوامی سیکشن کو 30ستمبر تک مکمل طور پر فٹ قرار دیکر یکم اکتوبر سے فریٹ آپریشن کے لئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے.پی پی آئی کے مطابق کوئٹہ سبی سیکشن کو کولپور اور مچ کے درمیان ہرک ریلوے اسٹیشن کے قریب سیلاب سے متاثرہ پل کی مرمت کے بعد 31دسمبر تک کھول دیا جائے گا۔
کوئٹہ تفتان سیکشن کو فریٹ آپریشن کیلئے یکم اکتوبر سے کھولنے کا فیصلہ
Sep 29, 2022