محمدبابر خان پی ایچ ایم اے  کے مرکزی چیئرمین منتخب 

Sep 29, 2022


کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(پی ایچ ایم اے)کے انتخاب2022-23 میں محمدبابر خان مرکزی چیئرمین،نصیر بٹ سینئر وائس چیئرمین اورخضر محبوب  وائس چیئرمین منتخب  ہوگئے جبکہ سائوتھ زون سے سلیم پاریکھ، افتخار اشرف، خضر محبوب، الطاف حسین، محمد ریاض احمد، ایاز احمد اور محمود نارا ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب ہوئے۔ علاوہ ازیں عبدالرحمٰن، بابر خان، ثاقب بلوانی، فواد عثمان، فیصل ارشد شیخ، علی مرتضٰی پنجو، عرفان ذکریا باوانی سائوتھ زون سے بحیثیت منتخب ایگزیکٹو کمیٹی ممبران دوسرا سال مکمل کریں گے۔ نو منتخب مرکزی وائس چیئرمین خضر محبوب زونل کمیٹی سائوتھ زون کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی ذمہ داری انجام دیں گے جبکہ الطاف حسین ، زونل سینئر وائس چیئرمین اور افتخار اشرف ، زونل وائس چیئرمین منتخب کئے گئے ۔

مزیدخبریں