فائزر فائونڈیشن کا سیلاب زدگان کیلئے 33ملین روپے کا عطیہ

Sep 29, 2022


 کراچی(کامرس رپورٹر)دنیاکی معروف بائیوفارماسیوٹیکل کمپنی فائزرانکارپوریشن کے فلاحی ادارے فائزرفائونڈیشن نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 33ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ فنڈز اقوام متحدہ کے عالمی فوڈ پروگرام (WFP ) کے ذریعے  پاکستان بھر میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کی سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کی جانے والی کوششوں میں معاونت کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔ ایس ایم وجیہہ،کنٹری منیجر فائزر پاکستان نے کہا ’’پاکستان کے عوام اس وقت مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں،پہلے کورونا وبا اور اب سیلاب دونوں نے ہم سب کو بری طرح متاثر کیا ہے۔فائزر پاکستان کے عوام کی زندگیوں کو معمول کی طرف لانے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں معاونت کیلئے پر عزم ہے۔ ہم سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں امداد کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ۔ڈبلیو ایف پی بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور سندھ میں 600,000 سے زائد سیلاب متاثرین کو خوراک فراہم کرچکا ہے  اور 1.9ملین سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپنے امدادی کوششوں کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔راتھی پالاکرشنان، ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر، ڈبلیو ایف پی پاکستان نے کہا ’’پاکستان کے عوام کو اس وقت نہ صرف  فوری امداد  بلکہ انہیں اپنے ذریعہ معاش کی بحالی کیلئے بھی طویل المدت معاونت کی ضرورت ہے۔ ’’ ڈبلیو ایف پی مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے اورحکومت کے ساتھ ملک کو  قدرتی آفت سے نکالنے اور انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

مزیدخبریں