پی پی وسطی پنجاب کا اجلاس ،بلاول بھٹو کو خراج تحسین کی قرارداد منظور 

Sep 29, 2022


 لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں ہوا۔جس میں علامہ یوسف اعوان نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جلد ازجلد صحت یابی کی دعا کرائی جبکہ رانا اکرام ربانی کی طرف سے وزیر خارجہ و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرنیکی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ایگزیکٹو اجلاس میں جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے گجرات ڈویژن کیلئے پارٹی کے نئے عہدیدار بنانے کی بھی تجویز پیش کی۔


،اجلاس میں ڈویژنل تنظیموں کی کارکردگی،متاثرین سیلاب کی امدادی کاروائیوں،تمام خالی ،سرگرم اور غیر سرگرم تنظیمی عہدوں کی رپورٹس اور سفارشات کے علاوہ پنجاب ایگزیکٹوز اور ٹکٹ ہولڈرز کی سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کی رپورٹ بھی طلب کی گئی۔ 

مزیدخبریں