لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کی سپریم کونسل کے چیئر مین علامہ قاری محمد زوار بہادر کی زیر صدارت تحفظ ناموس رسالت کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ملتان اور لاہورکے سینئر قانون دان،علماءکرام نے شرکت کی۔ قاری زوار بہادر نے کہا کہ قانون ناموس رسالت کا ہر حالت میں تحفظ کیا جائے گا ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی تبدیلی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔