لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ماہ نور ربیع الاول شریف کی آمد کے سلسلہ میں اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آمدِ مصطفی کی خوشی کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے۔
ربیع الاول شریف کا چاند اہلِ ایمان کے لیے رحمتوں کی سوغات لے کر طلوع ہوتا ہے۔ ولادتِ مصطفی کی گھڑی کہنے کو ایک گھڑی ہے مگر اس کا راج پوری تاریخ انسانیت پر ہے۔ پاکستان تاجدار ختم نبوت و معصومیت کی برکت سے معر ض وجود میں آیا ہے۔ یہاں عید میلادالنبیمنانے کا ایک اپنا ہی انداز ہوتا ہے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ ماہِ نور ربیع الاول شریف کو پاکستان اورباقی عالم اسلام میں میلادِ تاجدار ختم نبوت و معصومیت کے طور پر منائے گی۔ میلادِ مصطفی اور سیرت مصطفی کے مختلف پہلوو¿ں کو اجاگر کرےں۔