شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ ونڈالہ دیال شاہ میں سنگدل شوہر نے بیوی کو شہہ رگ کاٹ کر قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ ونڈالہ دیال شاہ کے رہائشی ملزم عبدالغفور اور اسکی مقتولہ اہلیہ پروین بی بی کے درمیان گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے پر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ وقوعہ کے روز بھی مستر ی عبدالغفور اور اسکی بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کی بنا پر ملزم نے طیش میں آکر تیز دھار آلہ سے اپنی 65 سالہ اہلیہ کی شہہ رگ کاٹ دی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ فیروزوالہ نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیا اور فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد جمع کرکے نعش پوسٹ مارٹم ہاﺅس منتقل کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بیوی/ شہ رگ