اسحاق ڈار نے معیشت اپاہج کی‘ پاکستانی کارناموں کا قرض اتار رہے: فیاض چوہان


لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ اسحاق ڈار بہت قابل انسان ہیں۔ اس قابل آدمی کو کابل چھوڑنا چاہئے تاکہ ہماری معیشت کسی قابل ہو سکے۔ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو اپاہج کر دیا اور ہر پاکستانی اسحاق ڈار کے کرتوتوں کا قرض اتار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مفرور اسحاق ڈار کو اس لئے واپس لائی ہے تاکہ پیسہ بنا سکے۔ ملک لوٹنے کے بعد اسحاق ڈار ملک سے دم دبا کر بھاگ جائے گا۔ نااہل لیگ اور اس کے حواری ملک لوٹتے ہیں اور مال ہضم کرنے کے لئے مفرور ہو جاتے ہیں۔
فیاض چوہان

ای پیپر دی نیشن