جامعات تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں پر توجہ دیں: صدر 


اسلام آباد (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جامعات معیاری اور ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کیلئے تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں پر توجہ دیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان ملکی معیشت اور سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جامعات مارکیٹ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کورسز یا ڈپلومہ کورسز شروع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(نمل)کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ریکٹر نمل یونیورسٹی میجر جنرل (ر) محمد جعفر نے صدر مملکت کو یونیورسٹی کی جانب سے شروع کئے گئے تعلیمی پروگرام اور مختلف اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نمل یونیورسٹی میں21 قومی و بین الاقوامی زبانیں پڑھائی جا رہی ہیں۔ یونیورسٹی میں طالب علموں کی تعداد 22 ہزار 818، ایلومینائی 77 ہزار 176 ، فیکلٹی ممبران 1384 اور انتظامی عملہ کی تعداد 915 ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام بحری ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ سمندری چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ پائیدار جہاز رانی کی صنعت کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی قواعد و ضوابط اور بہترین طریقوں کو اپنانے میں تعاون کریں۔ پاکستان ایک پائیدار مستقبل کیلئے جہاز رانی کے شعبے کی سرسبز و شاداب منتقلی کی فعال طور پر حمایت کرتا ہے اور بحری جدت، تحقیق اور ترقی، اور نئی ٹیکنالوجیز کے مظاہرے اور اسے بروئے کار لانے پر زور دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی سمندری تجارت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ صدر نے باہمی تجارت میں اضافہ کے ذریعے پاک افغان تعلقات کو مزید مضبوس کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں استحکام سے وسطی ایشیائی ممالک اور پاکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافہ ہوگا۔ افغانستان میں امن سے کاسا 1000- تا پی اور ٹی اے پی منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی آئے گی۔ افغانستان پاکستان کے نامزد سربراہ مشن عبید الرحمن نظامی سے گفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ پاک۔ افغان تعلقات مشترکہ تاریخ‘ ثقافت اور عقیدے پر مبنی ہیں۔ دوطرفہ تجارت کے فروغ‘ تاجر برادری کے ساتھ نیٹ ورکس کی تعمیر اور اشیاءکی کلیئرنس ہموار بنا کر تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

عارف علوی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...